اتوار 26 جولائی 2026 - 12:02
مدرسہ علمیہ دار الحکمت خیرپور میرس سندھ میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام/سینکڑوں نادار افراد مستفید

حوزہ/ضلع خیرپور میرس سندھ پاکستان میں مذہب تشیع کے بڑے علمی مرکز مدرسہ علمیہ دارالحکمت ببرلو میں الشفاء آئی ٹرسٹ اور شیعہ علماء کونسل تحصیل روہڑی کے اشتراک سے ایک آئی میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ضلع خیرپور میرس سندھ پاکستان میں مذہب تشیع کے بڑے علمی مرکز مدرسہ علمیہ دارالحکمت ببرلو میں الشفاء آئی ٹرسٹ اور شیعہ علماء کونسل تحصیل روہڑی کے اشتراک سے ایک آئی میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا۔

میڈیکل کیمپ میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماء سید اظہار بخاری نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی؛ جبکہ ان کے ہمراہ شیعہ علماء کونسل تحصیل روہڑی کے صدر برادر سید کاظم علی رضوی اور جے ایس او پاکستان کے سابق مرکزی جنرل سیکرٹری برادر عمران علی شیخ بھی شریک تھے۔

مدرسہ علمیہ دار الحکمت خیرپور میرس سندھ میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام/سینکڑوں نادار افراد مستفید

انچارج کیمپ اور دیگر اسٹاف نے ملاقاتوں کے دوران آئی کیمپ کے حوالے سے آگاہ کیا اور سندھ میں اپنی خدمات کا مختصر جائزہ پیش کیا۔

میڈیکل کیمپ سے سینکڑوں نادار اور مستحق مریضوں نے استفادہ کیا جو الشفاء آئی ٹرسٹ اور شیعہ علماء کونسل کے لیے نیک نامی اور سعادت کا باعث ہے۔

اس موقع پر سید اظہار بخاری نے منتظمین کی کاوش کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس حسین روش کو اگر تنظیمی سطح پر ہر تحصیل اسی طرح اپنائے اور بلا تفریق مذہب و مسلک لوگوں کی فلاح اور ہمدردی کا سامان مہیا کیا جائے تو معاشرتی اور اجتماعی میدان میں بیشمار فوائد کا سبب ہوگا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha